اوکاڑہ۔23 دسمبر (اےپی پی): قومی شاہراہ رینالہ خورد بائی پاس نزدکینال ویو مارکی کے قریب کوئلہ سے بھرے ٹرک کو اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس اور 2 فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔











