پشاور، 23دسمبر(اے پی پی): صوبائی حکومت کی جانب سے بی آ ر ٹی پراجیکٹ کے تحت پشاور میں چلنے والی لوکل بسوں اور ویگنوں کی خریداری اور معاوضے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اب تک 89سے زائد گاڑیوں کی قانونی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے اور مالکان کو انکی گاڑیوں کے عوض طے شدہ ریٹ پر معاوضے کی ادائیگیوں کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور نے اس بارے میں میڈیا کو بتایا کہ گاڑیوں کی ہر لحاظ سے جانچ پڑتال اور تمام متعلقہ سرکاری اداروں سے تصدیق کروائی جاتی ہے۔ مزید گاڑیوں اور ان سے منسلک معلومات پر تحفظات یا قانونی دعویداری کے حوالے اخبار اشتہار بھی دیا جاتا ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہناتھا کہ پشاور کے شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مزید براں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور کرونا سے ممکنہ بچاؤ اور پھیلاؤ کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ کسی بھی قسم کی شکایت اور تجویز کیلئے ٹرانس پشاور کی ہیلپ لائن 091-111-477-477پر کال کریں۔











