ملتان، 24 دسمبر (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان ڈویژن کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج،کمشنر ملتان کو 1 ارب سے زائد کی مختلف سکیموں کی نشاندہی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔
کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے بارے میں جمعرات کو یہاں جائزہ اجلاس ہوا ،اجلاس میں سیورج، سڑکوں،صاف پانی کی 154 سکیموں پر غور کیا گیا ۔
کمشنر نے تمام سکیموں کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ 31 دسمبر سے پہلے تمام سکیمیں منظوری کیلئے بھجوائی جائیں ۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام سکیموں کے جلد آغاز اور اختتام کو یقینی بنایا جائے گا اور کہا کہ تمام سکیموں کی تکمیل پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کرواؤں گا۔











