پشاور، 24دسمبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ کرسمس کی آمد کے موقع پر صوبے کے مختلف چرچز میں جراثیم کش سپرے کردیا گیا ہے، تاکہ مسیحی برادری کے لیے چرچ میں عبادات اور مذہبی رسوم کی ادائیگی کیلئے صاف ستھرا، ہائی جینک ماحول میسر آسکے۔
ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ چونکہ کرسمس کے موقع پر چرچز میں عبادت کے لیے بڑی تعداد میں مسیحی برادی اکٹھی ہوتی ہے اسلئے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے اور عوام کو بلاتفریق شب وروز بلا تعطل خدمات فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ریسکیو1122 کی ایمبولینسز بھی وہاں موجود رہینگی











