صوابی: ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122 ڈاکٹر آیاز خان نے اج ضلع صوابی کے کنٹرول روم اور ضلعی دفتر کا دورہ

154

صوابی،24 دسمبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122 ڈاکٹر آیاز خان نے اج ضلع صوابی کے کنٹرول روم اور ضلعی دفتر کا دورہ کیا۔

ڈاریکٹر آپریشن نے سٹیشن اور کنٹرول روم میں تمام ریسکیورز کی حاضری، ڈسپلن اور تمام ویکلز چیک کیا اور زیر تعمیر ڈسٹرکٹ افس، سٹیشن 11 شاہ منصور کی عمارت کا معائنہ بھی کیا۔

‏‎ ڈاریکٹر آپریشن ڈاکٹر آیاز اور ضلعی ایمرجنسی آفیسر سید عنایت شاہ نے ڈسٹرکٹ صوابی میں ریسکیو1122 سروس کے ایک سال پورے ہونے پر تمام سٹاف کے ساتھ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

انہوں نے ریسکیو 1122 صوابی کے ضلعی آفیسر سید عنایت شاہ کی نگرانی میں تمام ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہا۔اور سال کے بہترین اہلکاروں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔