نوشہرہ ورکاں؛جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کا آپریشن،تین افراد گرفتار

167

نوشہرہ ورکاں، 25دسمبر(اے پی پی):سی پی او گوجرانوالہ کے حکم پر علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں منشیات فروشوں اور دیسی شراب کشید کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

 ڈی ایس پی سرکل ھاشم گوجر کی نگرانی میں ایس ایچ او  محمد ریاض سنگھا کی کمانڈ میں جار ی آپریشن کے دوران نواحی گاؤں بدورتہ میں نیو ائیر نائٹ کے لیے تیار کی جانے والی 46 لیٹر تیار دیسی شراب اور 400 لیٹر لاھن آلات کشید و چالو  دو بھٹیاں پکڑ لیں اور تین افراد محمد ریاض،محمد عمران ساکن بدورتہ ،محمد طاھر چونگی بدورتہ  اور غیر قانونی پستول رکھنے کے الزام میں عاطف جاوید ساکن متہ ورکاں کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں محمد ریاض سنگھا نے کہا کہ نوشہرہ ورکاں علاقہ سے منشیات کے دھندے کا خاتمہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور فوری انصاف میری اولین ترجیح ہو گی۔