پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی سے ممبر پاکستان  بیت المال پنجاب فرخ زبیر کی ملاقات

166

ملتان ،26 دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی سے ممبر پاکستان  بیت المال پنجاب فرخ زبیر نے ملاقات کی، ممبر پاکستان  بیت المال پنجاب اور  کی جانب سے مستحقین میں فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مختلف امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

ممبربیت المال فرخ زبیر نے کہا کہ پی پی 216میں مستحق افراد میں جلد امدادی چیک تقسیم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ نواب پورجہیزجلنے کےواقعہ میں دو بہنوں کو جہیز کیلئے کپڑے اور سامان بیت المال نےخریدکردیے ہیں جبکہ  بیت المال کی جانب سے اسپیشل مسیحی بچوں میں کرسمس کے موقع پر ویل چیئرز بھی تقسیم  کی گئیں ہیں۔

  پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نواب پور جاکرجہیزکیلئے پانچ لاکھ روپے کاامدادی چیک دونگا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواب پور واقعہ کیلئے پانچ لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری دے دی ہےجبکہ  پی پی 216کے ذہین طلباء وطالبات میں امدادی چیک بھی تقسیم ہونگے۔

 ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جس کی وہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے، پی پی 216 کے یتیم  اور مستحق بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرےگی۔