سیالکوٹ،27دسمبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اور جعلی راج کماری محض سیاسی مفادات کے لیے اپنی ہی بیانیے کی نفی کر کے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزاروں پر ماتھا ٹیکا دیاہے۔ یہ بات انہوں نے مسکن اولڈ ایج ھوم سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی قیادت غاصب ٹولوں کے ہاتھ میں ہے، بلاول کے ابا نے ایک پرچی کے ذریعے پیپلز پارٹی پر قبضہ کیا اور بھٹو کے اصل وارث کو بے دخل کر دیا۔ بھٹو کا وارث ذوالفقار جونئیر جان بچانے کیلئے چھپتا پھر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کے ٹبر کو این آر او نہ دینے کے عمران خان کے مضبوط بیانئے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔عمران خان کی حکمت عملی نے مسلم لیگ اور جے یو آئی کے منافقانہ بیانئے کا پول کھول دیا ہے جنھوں نے بھٹو خاندان کو ساری عمر غدار کہا آج مریم گڑھی خدابخش میں بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگوارہی ہے ، جبکہ مریم کاوالدنواز شریف بھٹوپر پاکستان کو دو لخت کرنے کا الزام لگاتا رہاجبکہ بیٹی اسے قائد عوام تسلیم کر کے اس کی اولاد سے مدد مانگ رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بغضِ عمران کے شکار تمام چور اور ڈاکو اکٹھے ہو کر کرپشن کا نیا بیانیہ پیش کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے نظیر شہید اور ذوالفقار بھٹو کی قبر پر کھڑی ہوکر راجکماری نے اپنے والد اور چاچا کے ماضی کے دئے گئے بھٹو مخالف بیانیہ کو رد کر کے معافی نامہ جمع کرایا۔ انہوں نے مریم نواز کو راجکماری کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل جیلانی سے جنرل ضیاءتک بوٹ پالش کرنے کے ساتھ قطریوں کے بوٹ پالش کرنے کا اعزاز بھی آپ کے خاندان کے پاس ہے آج کے گڑھی خدا بخش میں اپوزیشن جماعتوں کا جمع ہونا عمران خان کے اگست 2018 کی اس بات کی غمازی کرتا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا جوں جوں احتساب کا شکنجہ سخت ہوگا یہ لوگ اکٹھے ہوجائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات میں نے کہا کہ سندھ کے اندر جتنے بھی دورے کرلیں، سندھ میں کرپشن روٹیشن پالیسی رپیٹ نہیں ہوگی ، مریم آپ کے والد نے محمد خان جونجو کی پیٹ میں چھرا گھونپا تھا ان مشکلات کو پاکستان میں دھکیلنے میں نواز شریف کی ڈکیٹوں اورچوروں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول 15سال سے سندھ کی عوام کو حق نہیں دے سکے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی مثبت اقدامات کے نتائج سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں پورے صوبے میں قیام گاہیں اور لنگر خانے کھولے جارہے ہیں ریکارڈ تعداد میں ترقیاتی منصوبے زیر عمل ہیں ضلع تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ترقی میں مکمل کی جا رہی ہیں اور وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سلسلہ آگے چلاتے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں بلاول ماں اور نانا کی قبر پر کھڑا ہوکر دل میں یہ کہہ رہا ہے کہ بے نظیر ہم شرمندہ ہیں تیرے نظریے کے قتل زندہ ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کی قبر پر کھڑے ہوکر بھٹو کو قائد ماننا ن لیگ کی سیاسی شکست ہے اور یہ لوگ اپنی سیاست کو گڑھی شاہو میں اپنے ہاتھوں سے دفن کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غربت ، بھوک کا شکار سندھی ،کاروکاری کا شکار بہنیں اور بیٹیاں ہر سندھی سوال کررہا ہے عوام اور سندھ کے اندر رہنے والا ہر شخص مر گیا ہے اور مسائل زندہ ہیںکیونکہ بھٹو زندہ ہیں تو یہ تمام چیلنجز بھی زندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بے شک اپنے بھٹو کو زندہ رکھیں لیکن عوام کے مسائل بھی حل کریں۔ فاطمہ بھٹو اور مرتضی بھٹو کو بھی جینے کا حق دیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر بیٹھ کر پیپلز پارٹی جمہوریت کے خاتمہ کے در پر ہو تو یہ شہید بے نظیر بھٹو کے نظریہ کا انکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے, پنجاب میں در بدر ہونے کے بعد مریم نواز قبروں پر ٹکرے مار رہی ہے جو اس کی سیاسی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مریم کے بیانیہ سے کوئی ادارہ ٹھس سے مس نہیں ہورہے۔ مریم بی بی ان گائیڈڈ مزائل ہے جس میں بارود نہیں ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کا صدر کون ہے ؟ اگر میاں شہباز صدر ہے تو اداکاری کیلئے جلسے اور ریلیاں کرکے اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی ناکام کوششوں میں مریم وقت ضائع کررہی ہے پارٹی سینئر لیڈر شپ دامن بچا کر ایک سائیڈ ر ہوچکی ہے حکومت جلسے, جلوس ، ریلیوںاور لانگ مارچ جانے والی نہیں اور عمران خان کا بیانیہ ہی قومی سوچ کا عکاس ہے اور عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ترقی کی منزل حاصل کرے گا۔











