اوکاڑہ،28دسمبر)اے پی پی) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کےسماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کے احکامات کی روشنی میں
رینالہ خورد تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرکے 5رکنی وقار عرف وقاری موٹر سائیکل چور گینگ کے تین ملزمان گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کی شناخت وقار احساس اور محمد یسین کے نام سے ہوئی۔ ان خیالات کا اظہارڈی ایس پی رینالہ سرکل ضیاءالحق اور ایس ایچ او جاوید خان نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نےبتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے تین عدد پسٹل گولیاں اور 6موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ گینگ کے مفرور ملزمان عبدالرشید اور ضمیر کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کاروائی جاری ہے۔











