اوکاڑہ،01جنوری(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی طرف سے سماج دشمن عناصر کے خلاف احکامات کی روشنی میں تھانہ بصیر پور پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا ، جس دوران 7 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ داؤ پر لگی ہوئی رقم بھی برآمد کر لی ۔ ملزمان میں زمان، محمدناظم، نورفرید،اسلم، ساجد، ندیم،اور اظہر شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیااور مزید تفتیش جاری ہے۔