شجاع آباد، 02 جنوری(اے پی پی):ٹوکر کے قریب کنوئیں میں گرنے والے 12 سالہ لڑکے کو ریسکیو1122 اہلکاروں نے زندہ نکال لیا ، 12 سالہ فہد کھلتے ہوئے کنوئیں میں جا گرا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے نصف گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فہد کو زخمی حالت میں کنوئیں سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔











