عوام کے سماجی و بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں تمام ادارے سرگرم ہیں؛فردوس عاشق اعوان

123

سیالکوٹ،3جنوری  (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب خصوصی معاون برائے  اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بسنے والوں کے سماجی و بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تمام ادارے سرگرم ہیں۔

ان خیالات کا اظہارڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال  ڈسکہ اور پناہ گاہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکیا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کی طرز  کا  ہیلتھ کئیر ماڈل پنجاب میں اپنایا جارہا ہے،حکومت پنجاب نے انصاف میڈیسن کارڈ کے نام سے انقلابی پروگرام شروع کیا ہےجس کے تحت  ہر قسم کی بیماریوں کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیلتھ سروسز فراہم کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ٹی ایچ کیو ڈسکہ میں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔ مستحق، نادار اور غریب مریض کی زندگی حفاظت کی ذمہ داری  پنجاب حکومت نے لی ہےکیونکہ پی ٹی آئی شوبازی اور رنگبازی نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، پنجاب کے تمام دیہی علاقوں میں معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں سرگرم ہے۔ لوٹ مار کرنے والا ٹولہ ریلیوں، جلسوں اور لانگ مارچ کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ جاتی عمرہ تک محدود ہوگا،اسمبلی کو جعلی قرار دینے والوں پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں کود رہے ہیں، پی ڈی ایم والے ملک کے اندر عدم استحکام کیلئے نکلے ہیں،پی ڈی ایم کا پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے بدنام کرنے کا بیانیہ  ملک دشمن ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پاکستان کی عوام پی ڈی ایم کی آواز سننے کیلئے تیار نہیں ،سندھ میں پی  پی گذشتہ 15سال سے حکومت میں ہے،یہ مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں کا نعرہ لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب حکومت میں ہوتےہوئے بلوچستان کیلئے ٹس سے مس نہیں ہوئے، مریم ساؤتھ پنجاب کس منہ سے گئیں ہیں،ماضی میں ان علاقوں کو بری طرح نظر انداز کیا  لیکن اب پاکستان کا قانون اور آئین اپنا راستہ اختیار کرے گا۔