اوکاڑہ: وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اوکاڑہ سٹیڈیم میں وکٹ کا افتتاح

132

اوکاڑہ،04جنوری) اے پی پی): وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اوکاڑہ سٹیڈیم میں وکٹ کا افتتاح  کر دیا   گیا ہے ،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر صدر سٹی کارپوریشن چودھری  محمدسلیم صادق نے وزیر اعظم  پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے اورکھیل کے میدان کو آباد کرنے کے لیےجمخانہ سٹیڈیم میں ینگ سٹار کرکٹ ٹیم کے دیرینہ مطالبہ پر وکٹ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر آصف گجر انفارمیشن سیکرٹری سٹی کارپوریشن حمیدجج،اعجازشاہ، عامرمنا اورمتعددکرکٹ کے کھلاڑیوں نے چوہدری محمد سلیم صادق کا شکریہ ادا کیا۔