سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

82

لاہور ،5 جنوری (اے پی پی): سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن   ریٹائرڈ  ثاقب ظفر  کی زیر صدارت   منگل کو یہاں محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کا مقصد ورچول گورننس سسٹم9211 کو فعال بنانا تھا،ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی نے سسٹم کو آن لائن کرنے بارے بریفنگ دی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن  ریٹائرڈ  ثاقب ظفر نے کہا کہ ہیومن ریسورس سمیت تمام ماڈیولز سسٹم میں موجود ہوں گے اور آن لائن سسٹم میں ڈیٹا کوالٹی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز کا ڈیٹا سسٹم میں مرتب کیا جائے گا،سسٹم کی مدد سے ویٹرنری سروسز کی سو فیصد نگرانی ممکن بنائی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پہلے مرحلے میں افرادی قوت سے متعلقہ ماڈیول تیار کرے ، مویشی پال حضرات تک خدمات کی بہترین فراہمی محکمہ کی اولین ترجیح ہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز سمیت ڈائریکٹر پلاننگ نےبھی شرکت کی۔