کشمیریوں کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے؛وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

68

اسلام آباد،5جنوری  (اے پی پی):وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے،میرے لئے سرینگر بعد میں اور پاکستان پہلے ہے،کشمیر پر  بنیادی فریق کے طور پر کشمیریوں کو فرنٹ لائن کردار دیا جائے۔

 کشمیریوں کے حق خودارادیت کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ 5جنوری 1949کو کشمیر میں جاری جنگ بندی کی قرارداد منظور ہوئی،1987 میں کشمیر میں متحدہ اتحاد بنا جس نے الیکشن کا فیصلہ کیا،اپنے حق میں بندوق اٹھانا مظلوموں کا حق ہے،کشمیریوں کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے،ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے ہمیں اگے کیا کرنا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میرا مستقبل پاکستان سے ہے میں کچھ لینے جاؤں گا تواسلام آباد آؤں گا،میں حلفاً کہتا ہوں میرے لیے پاکستان پہلے ہے سرینگر بعد میں ہے۔پاکستان کا کشمیر سے کشمیر کا پاکستان سے رشتہ جڑا ہے۔انہوں   نے   کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے ہمیں اپنی تجارت بڑھانی ہے،ہندوستان کا داغی چہرہ حقائق کے ساتھ سامنے لانا ہے۔