ملکہ کوہسارمری میں برفباری کے بعد موسم خوشگوار، سیاحوں کا رش لگ گیا

78

مری،06جنوری(اے پی پی):ملکہ کوہسارمری میں برفباری کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔موسم  اور حسین وادیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئےسیاحوں کی بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔

 مری سے جڑواں گلیات، ایوبیہ، نتھیاگلی میں بھی زیادہ برف پڑی ہے اورگاڈیوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔تیز ہواؤں کے چلنے سے بجلی کانظام بھی متاثر ہوا ہے، کئی درخت گرنے سے تاریں اور کھمبے متاثر ہوئے ہیں اوربجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔