مری،06جنوری(اے پی پی):شدید برف باری کے دوران ٹریفک جام میں پھنسے سیاحوں کو کسی بھی ایمرجنسی اور ناخوشگوار واقع میں مدد فراہم کرنے کیلئے ریسکیو 1122 مری نے خصوصی طور پر ایمرجنسی ٹیمز تشکیل دے دیں ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ رات شدید ٹریفک جام میں مری کی مختلف شاہراہوں پر پھنسے سیاحوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت امداد کے حوالے سے آگاہ کیا اور بعض سیاحوں کو ایمرجنسی سروسز بھی موقع پر فراہم کی گئی۔ٹریفک کی مکمل روانی تک ایمرجنسی ریسکیو ٹیمز سیاحوں کے ساتھ موقع پر موجود رہیں۔
سیاحوں نے اس عمل کو سراہا اور اسسٹنٹ کمشنر مری اور انچارج ایمرجنسی آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔











