ضلع کرم میں انسدادِ پولیو مہم 11 جنوری سے شروع ہو گی

75

پاراچنار،09جنوری (اے پی پی ): انسدادِ پولیو کے سلسلے میں ضلع کرم میں مہم گیارہ جنوری سے شروع ہو گی۔

پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر  عطاءاللہ اور ڈاکٹر عنایت الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ جنوری 2021ء سے پورے کرم ضلع میں پو لیو مہم شروع ہوگی، پولیو کے ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے  قطرے پلائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 2012سے والدین، علماء کرام،مشران اور میڈیا پرسن کے تعاون سے پورے کرم ضلع پولیو فری علاقہ ہے۔

عوامی حلقے باربار یہ سوال کرتے ہیں کہ یہ مہم ہر ماہ کیوں ہوتی ہے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین تقریبا 30 سے 35 دن دفاعی کام کرتہ ہے، اس لیے ماہوار مہم ہوتی ہیں تاکہ بچے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران وٹامن اے قطرے بھی پلائیں جائیں گے۔