جسٹس قیصر رشید خان نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

115

پشاور،9 جنوری (اے پی پی): جسٹس قیصر رشید خان نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ہفتہ کو یہاں گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے جسٹس قیصر رشید خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، قلند لودھی،سلطان محمد، مشیر اطلاعات کامران بنگش، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثنا ء اللہ عباسی ،ججز صاحبان، وکلا سمیت دیگر شریک ہوئے۔