ملتان؛ زکریا سکاوٹس اوپن گروپ کے سکاوٹس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

116

ملتان ،10جنوری (اے پی پی):پاکستان بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیراہتمام گرینڈ کیمپ فائر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے زکریا سکاوٹس اوپن گروپ کے سکاوٹس کے اعزاز میں ریجینل سکاوٹس ایسوسی ایشن ملتان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کی صدارت صوبائی سیکرٹری سکاؤٹ ایسوسی ایشن پنجاب محمد طارق قریشی نے کی۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر زکریا سکاوٹس اوپن گروپ کی کارکردگی قابل تحسین کے ساتھ ساتھ  قابل تقلید بھی ہے،سکاوٹ ایسوسی ایشن انہیں مبارک باد پیش کرتی ہے،اس گروپ نے پنجاب بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

بعدازاں تقریب میں گرینڈ کیمپ فائر میں پیش کیا گیا زکریا سکاوٹس اوپن گروپ کا ٹیبلو “تجدید وفا”دکھایا گیا اور بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں ہاشم خان،عبداللہ جہانزیب،ملک محمد شریف،طیب ہاشم، محمد اقبال،اشفاق انصاری،فرحان شبیر،سجاد حسین بھٹی،تنویر الحسن،دانیال حشمت، سید ابرار حیدر،فاروق ناصر،مشتاق ناصر، ڈاکٹر عثمان فواد،راجہ کوثر سعیدی و دیگر نے بھی شرکت کی۔