بورے والا؛ میونسپل کارپوریشن کا شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

112

بورے والا ،12 جنوری (اے پی پی ): عوامی شکایات اور نشاندہی کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر اور چیف آفیسر راو محمد علی کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن بورے والا کے عملہ اینٹی انکروچمنٹ نے ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر مشینری کی مدد سے مچھلی بازار،پرانی سبزی منڈی،جمال پلازہ،جوئیہ روڈ اور شہر کے دیگر مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کا آغاز کردیا۔

 دوران آپریشن میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے سڑکوں کے اوپر قائم کی گئیں پختہ تجاوزات کو بھی ہٹا دیا ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر شہریوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔