وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر سے   پاک آسٹریلیا فرنیڈ شپ فورم کے وفد  کی  ملاقات

110

لاہور، 12 جنوری(اے پی پی): وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی  کمیشن چوہدری وسیم اختر  سے   پاک آسٹریلیا فرنیڈ شپ فورم کے وفد نے  منگل کو یہاں  ملاقات کی ہے ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر نے کہا اوورسیز پاکستانیوں نے دسمبر کے مہینے میں 2.4 ارب ڈالر کی کثیر رقم ترسیلات کی صورت میں بھیجی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زائد رہی، اوورسیز پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں ترسیلات بھیج کر یہ ثابت کردیا کہ انہیں اپنے وزیر اعظم پر پورا بھروسہ ہے جبکہ  رواں مالی سال کے 6 ماہ کی ترسیلات کا مجموعی حجم 14.2 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ برس سے 24.9 فیصد زیادہ ہے۔

صدر پاک آسٹریلیا فرنیڈ شپ فورم ارشد نسیم بٹ نے کہا کمیشن کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خدمات کے بارے میں سنتے رہے ہیں جو قابل ستائش ہیں۔