سکھر:سندھ حکومت کی منظوری کے بعد سکھر لیب ڈائیگنوسٹ سینٹر کا قیام

97

سکھر،12جنوری(اے پی پی) : سندھ حکومت کی منظور ی کے بعد سکھر لیب ڈائیگنوسٹ سینٹر کا سکھر بلڈ بنک اینڈ اسپتال میں باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا جبکہ  متاثرہ افراد کو مفت گھر بیٹھے سروس فراہم کی جائیگی۔

 ڈاکٹر نعیم احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی منظوری کے بعد سکھر لیب ڈائیگنوسٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا   گیا  ہے  ۔تقریب میں سکھر بلڈ بنک اینڈ اسپتال کے ڈاکٹر نعیم احمد ، عبدالجبار شیخ ، ماجد منگی ، عارف چنہ ، لالہ کاشف سمیت شہریوں اور ڈاکٹرز سمیت متعلقہ شعبے کے اسٹاف موجود تھے۔