ملتان، 12 جنوری(اے پی پی ): ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ آفاق بھٹی کی نشاندہی پر کیا گیا۔
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کوٹ ربنواز وہاڑی روڈ پر واقع محمدلیاقت علی جمشید کی 02عدد دوکانیں،محمد راشد علی کی 04عدد دوکانیں گر ا دیں ۔وہاڑی روڈ نزد حلال فوڈز فیکٹری اصغر علی ولد تاج دین کا ٹریکٹر شوورم واسد علی ہنڈ ا پیلس اور وہاڑی روڈ نزد بی سی جی چوک محمد طارق مقصود اعوان کے ٹریکٹر سپیئر پارٹس گودام کو سیل کر دیا گیا۔











