ملتان: فاطمہ جناح ٹاؤن میں صحافی کالونی جے بلاک میں پلاٹوں کے ٹرانسفر کی اجازت دے دی

67

ملتان، 14 جنوری(اے پی پی ): فاطمہ جناح ٹاؤن میں صحافی کالونی جے بلاک میں پلاٹوں کے ٹرانسفر کی اجازت دے دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صحافی کالونی جے بلاک کے بارے میں اہم فیصلے کرائے گئے۔صحافی برادری کے جے بلاک سے متعلقہ تمام مسائل حل ہو گئے۔ایم ڈی اے نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن حسیب زیدی،صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایم ڈی اے طاہر شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اصغر خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عدنان حمید،فرحان ملغانی،سعید مکول اور سلیمان قریشی شریک تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پلاٹ ٹرانسفر فیس کا نصف حصہ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور نصف ایم ڈی اے وصول کرے گا۔ایم ڈی اے 02سا ل تک صحافی کالونی کے ترقیاتی کاموں کی دیکھ بھال کرے گا۔پلاٹ ٹرانسفر کا NOCپنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جاری کرے گی۔قبضہ فیس،بلڈنگ پلان کی فیس اور ڈیجٹلائزیشن فیس ایم ڈی اے وصول کرے گا۔جرنلسٹ بلاک کے پارک،مساجد اور کمرشل ایریا ایم ڈی اے کی ملکیت میں ہوگا۔سجرکاری اور دیگر سہولیات کی ذمہ داری ایم ڈی اے پر ہوگی۔ایم ڈی اے تجاوزات کو بھی ختم کرے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے کہا کہ صحافی برادری کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ہمیشہ صحافی برادری کی عزت کی ہے آئندہ بھی صحافی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔