میرپورخاص:ایوان صحافت میرپورخاص کے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد کا سلسلہ جاری

44

میرپورخاص،14جنوری  ( اے پی پی ):ایوان صحافت میرپورخاص کے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد کا سلسلہ جاری، جمیعت علماء اسلام (ف) کی مرکزی ضلعی قیادت کی ایوان صحافت آمد، نومنتخب صدر سمیت عہدیداران کو مبارکباد و دعاٸیں۔ خطیب مرکزی مدینہ مسجد شاہی بازار و امیرجمیعت علمائے اسلام پاکستان (ف) ضلع میرپورخاص کے مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، امیرجمیعت علمائے اسلام پاکستان (ف) میرپورخاص کے ناٸب امیرمولانا محمد ابراہیم مہر، جنرل سیکریٹری مفتی عادل لطیف بٹر، ضلع جواٸنٹ سیکریٹری رضوان الحق اور رکن ضیاءالرحمٰن مہر نے ایوان صحافت میرپورخاص پہنچ کر نومنتخب جمہوری نوجوان تعلیم یافتہ قیادت کو مبارکباد دی انتخابات کے حقیقی جمہوری عمل کو سراہا۔ ایمان، تقویٰ اور قلم باالجہاد کے جذبے سے سرشار نٸی قیادت اور شہر کے حقیقی مساٸل کی نشاندہی کرنے پر ایوان صحافت کے پیشہ ورانہ کردار کی امر باالمعروف اور نہی عن المنکر جیسے اعلیٰ الفاظ سے تعریف کی۔ ایوان صحافت اور 13 دسمبر 2020 کے تاریخی یوم جمہوریت میرپورخاص کو منتخب ہونیوالی مدبر قیادت کی کامیابی و ترقی اور ہمت و استقلال کے لیے خصوصی روح پرور دعا کی۔ علماٸے حق نے ایوان صحافت کو ڈویژن کا صحافتی قلعہ قرار دیا اور کہا کہ بڑی اور نامور شخصیات ہمیشہ چھوٹی جگہوں سے ہی نکلتی ہیں اور یہی اس ادارے کے عملی کردار کی نشانی ہے اس موقع پر ایوان صحافت کے روح رواں محمد ہاشم شر نے علماء کے وفد کی ایوان صحافت آمد کو ادارے کے لیے باعث فضیلت اور بڑے روحانی اعزاز کا فخر قرار دیا۔