نوشہرہ ورکاں؛ اسسٹنٹ کمشنر  کی شہر کی صفائی اور ٹوٹ پھوٹ کےذمہ  داران کے خلاف ایکشن لینے کی  ہدایت

67

نوشہرہ ورکاں، 19 جنوری(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے نوشہرہ ورکاں کے مقامی  سرکاری اداروں کے سربراہان سے اہم میٹنگ کے دوران باور کرایا  ہے  کہ تمام ادارے اپنی اپنی زمہ داریوں کا احساس کریں،واجبات کی ریکوری  اور شہر کی صفائی اور ٹوٹ پھوٹ کےذمہ  داران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقدہ میٹنگ میں میونسپل کمیٹی،ایگریکلچر،ریسکیو 1122، تتلے عالی، نوکھر ٹاؤن افیسران اور تحصیل نوشہرہ ورکاں کی 25 یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور دیگر عملہ موجود تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے انچارج عرفان موسی اور سی او نوشہرہ ورکاں کنور عثمان سیعد کو ہدایت کی  کہ شہر اور علاقہ کو کسی موقع پر فلڈ جیسی صورتحال کا سامنا ہو تو اس کے سدباب کے لیے ہر ممکن انتظار کا پلان ہونا ضروری ہے اور کسی ایمر جنسی کی صورت میں کشادہ ترین  سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں میں بھی کیمپز کا وجود ہونا ضروری ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے میونسپل کمیٹی اور سیکرٹری یونین کونسلزکو ہدایت کی کہ اپنے اپنے ایریاز میں عوام کی غرض و غائیت کا خیال رکھا جائے اور پانی سمیت دیگر  واجبات کی ریکوری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔