ملتان؛ضلعی انتظامیہ کا گھنٹہ گھر چوک سے حیسن آگاہی بازار تک تجاوزات کے خلاف آپریشن

64

ملتان، 19جنوری(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا گھنٹہ گھر چوک سے حیسن آگاہی بازار تک تجاوزات کے خلاف آپریشن،آپریشن کی قیادت اے سی سٹی عابدہ فرید نے کی۔ آپریشن میں پولیس، کارپوریشن کے عملے اور ٹریفک پولیس نے بھی حصہ لیا اور تمام ٹھیلے اور فٹ پاتھوں پر لگائے گئے سٹینڈ قبضہ میں لے لئے گئے۔

اے سی سٹی نے    تاجربرادری کو دکانوں کے آگے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کیں  اور  کار سرکار میں مداخلت اور تجاوزات مافیا کی سرپرستی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی وارننگ بھی دی ۔