ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں باڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد کرکے تحویل میں لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال

76

پشاور, 20 جنوری (اے پی پی) : ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے ایس ایچ او باڑہ اکبر آفریدی کے ہمراہ جمرود شاہ کس لیوی سنٹر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج خیبر پولیس نے باڑہ کے علاقے سپاہ میں شدت پسندوں نے مزکورہ اسلحہ چھپایا گیا اسلحہ بر امد کیا ہے جو کہ پولیس نظام کی تین سالا تاریخ میں سب سے بڑی کاروائی ہے۔
ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے شدت پسندوں کی نشاندہی پر پولیس نے کاروائی کی ہے جو کہ ایک ماہ قبل گرفتار ہوئے تھے۔اسلحے کے برآمدگی سے پشاور اور مضافات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔اسلحے میں 137 عدد راکٹ لانچر،27 عدد توپ گولے،3 عدد روسی ساختہ میزائل،30 عدد ماٹر گولے،179 عدد انٹی ائیر کرافٹ گن شامل ہیں۔
ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاکہ ایس ایچ او باڑہ اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جنکی وجہ سے تخریب کاری میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد ہوا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے باقیات کے خاتمے کے لئے مزید کاروائیاں کریں گے اور اس ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے۔علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تینوں تحصیلوں کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے اور علاقے میں حالات خراب کرنے والوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ضلع خیبر کے سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس اور موجودہ پولیس کی قربانیاں کسی ڈھکی چھپی نہیں ہے اور ان شاء اللہ عوام کی حفاظت ہر حال میں ممکن بنائیں گے۔