ملتان، 21جنوری(اے پی پی ):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سورج میانی، قاسم بیلہ اور مظفر آباد میں نئے شہری علاقوں میں صفائی مہم شروع کر دی ہے، خالی پلاٹوں میں جمع ہونیوالا ویسٹ ،لوڈر سکواڈ کے ذریعے اٹھایا جارہا ہے ۔گلیوں اور محلوں کی صفائی بھی جاری ہے جبکہ مظفرآباد کی مرکز شاہراہ کی مکمل صفائی کر دی گئی ہے ۔
ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگرنے سورج میانی اور قاسم بیلہ کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے شہریوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے شہریوں سے گفتگو کی۔
کمپنی کی طرف سے فلائی اوورز کی واشنگ کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے، چونگی نمبر 9 پر واقع فلائی اوور کی گرینڈ صفائی اور دھلائی شروع کر دی گئی ہے۔ چونگی نمبر9 چوک سے نکلنے والی تمام شاہراہوں کی صفائی کی جارہی ہے،ایم ڈبلیو ایم سی نے صفائی کے لئے پی ایچ اے کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے، شہر کے داخلی شاہراہوں پر جھاڑیوں کی تراش خراش پی ایچ اے انجام دے گا۔











