اوکاڑہ،21جنوری (اے پی پی) پولیس تھانہ صدر کی کاروائی کے نتیجے میںبدنام زمانہ منشیات فروش غلام صابر گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے قبضے سے شراب کی 600 سے زائد بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا۔ مہر اسماعیل ایس ایچ او کے مطابق ملزم اس سے پہلے بھی کئی بارجیل جاچکا ہے۔











