ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگا 12 سالہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا

75

ملتان، 22 جنوری(اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگا 12 سالہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

 12 سالہ عطا حیدر ولد خادم حسین کو جنرل بس اسٹینڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، بچہ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھر سے بھاگ کر ملتان آگیا تھا، بچہ اپنا گھر نورن شاہ ڈیرہ غازی خان بتاتا ہے،بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکے   لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔