تھرپارکر،22 جنوری( اے پی پی): ہیڈ کوارٹر مٹھی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں گورنمنٹ
ھائی اسکول مٹھی کے اساتذہ، طالب علموں اور شہر کے مختلف برادری کے لوگوں نے شرکت کی ۔ ریلی کشمیر چوک تک نکالی گئی ۔ ریلی میں افواج پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے اور مودی حکومت پر لعنت بھیجی گئی جبکہ مودی کا پتلا بنا کر کشمیر چوک پر جلایا گیا۔
ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کےساتھ ہے، جس نے بھی ہمارے ملک کہ طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دینگے اور اگر کسی نے غلط ارادے سے ہاتھ بڑھایا تو وہ ہاتھ بھی توڑ دینگے۔











