پشاور، 24جنوری(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ سوات کے علاقے مالم جبہ میں جاری سنو فیسٹیول میں کسی بھی ایمرجنسی حالات سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ریسکیو1122 کے میڈیکل کیمپ کی خدمات جاری ہیں۔
ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں مرد و خواتین اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو کھلاڑیوں اور سیاحوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ اب تک 136 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے تفریحی و سیاحتی مقامات پر مرحلہ وار ریسکیو سٹیشنز قائم کیے جارہے ہیں۔