وزیرِاعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی ملاقات

64

اسلام آباد۔27جنوری  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان  سے رکنِ قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے بدھ کو یہاں  ملاقات کی اور اپنے حلقہ کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات    میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔