صوبائی وزیر قانون و چیئرمین کشمیر کمیٹی پنجاب راجہ  بشارت کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس

97

لاہور(27 جنوری)صوبائی وزیر قانون و چیئرمین کشمیر کمیٹی پنجاب راجہ  بشارت کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات ندیم قریشی ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری اطلاعات اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی سطح پر یوم یکجہتئ کشمیربھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا  ۔صوبائی دارالحکومت اور تمام اضلاع میں کشمیرکے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوں گی۔لاہور کے اجتماع سے وزیر اعلی پنجاب اورہر ضلع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر خطاب کریں گےہر ضلع میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔تعلیمی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے کروائے جائیں گےمیٹرو بسوں پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لیے سٹکرز لگائے جائیں گےشاپنگ مالز اور سینما گھروں میں مسئلہ کشمیر سے متعلق دستاویزی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔اس موقع پر اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں پربھارتی جبر کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہو کراظہار یکجتی کرے گی تمام محکمے یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے انتظامات کو بروقت حتمی شکل دے لیں۔