اسلام آباد ، 01 فروری (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران اندرونی اور بیرونی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد بھی موجود تھے۔