احمد پور شرقیہ میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد،لوگوں کے مسائل  کو حل کرنے  کیلئے  احکامات جاری کئے  گئے

122

احمد پور شرقیہ ، یکم  فروری (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ نے اپنے آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔ان کے ہمراہ تحصیل دار فہیم اشرف کے علاوہ پوری تحصیل کے پٹواری اور دیگر ریونیو کے افسران اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر موجود تھا،عوامی خدمت کچہری میں اسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

 خدمت کچہری میں درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔