جیکب آباد ،03 جنوری (اے پی پی ): کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے اتحاد اہل سنت کی ریلی،درجنوں کارکنان نے ریلی نکالی اور ڈی سی چوک پر مودی کا پتلا نظر آتش کیا۔
اتحاد اہلسنت کی جانب سے سید اعجاز شاہ کی سربراہی میں درگاہ سید عبدالنبی شاہ سے درجنوں کارکناں نے ریلی نکالی گئی ہے،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پینافلیکس اٹھا رکھے تھے جس پے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے،ریلی شہر کے مختلف چوراہوں سے گزرتے ہوئے پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی،جہاں پر شرکاء نے بھارتی جارہیت کے خلاف فلگ شگاف نعرے بلند کیے اور بھارتی وزیراعظم نریدر مودی کا پتلا نظر آتش کیا گیا۔
اس موقع پر سید اعجاز شاہ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام سے ظلم اور بربریت کی انتھا کردی ہے، پاکستانی عوام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی طور شانہ بشانہ ہے،فاشت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیری عوام سے ظلم کی انتھا کردی ہے،اتحاد اہلسنت کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،افواج پاکستان ملک و قوم کی حفاظت کرنا جانتی ہے،ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔