سکھر،03 فروری ( اے پی پی ): روہڑی کے قریب روڈ حادثہ میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سکھر سے خانپور مہر جانے والی مسافر وین روہڑی بائی پاس کے پاس کلٹی ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال روہڑی منتقل کیا ہے جبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔











