جیکب آباد،04فروری(اے پی پی): جیکب آباد کی عوام نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلیاں نکالیں،تحصیل جیکب آباد میں سید اتحاد کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد ریلی،تحصیل ٹھل میں قومی امن کامیٹی کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں پینافلیکس تھا جس پر پاک فوج اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے۔
تحصیل گڑھی خیرو میں بھی شہریوں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔
ریلیوں میں شریک شرکاء نےپاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے بلند کیے،ریلیوں کے اختتام پر مختلف رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری عوام پر بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیری عوام پر ظلم کی انتحا کردی ہے، ہم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔