بورےوالا،05فروری(اے پی پی):ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، اس دن کے حوالے سے پاکستان یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر کی قیادت میں بچوں،بوڑھوں اور جوانوں پر مشتمل یوگا کلب کی جانب سے کشمیر کی آزادی کے حق میں کالج روڈ پر سپیشل یوگا سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ کشمیری بھائیوں کے لئے یوگیوں کا یہ منفرد انداز پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے ہم امن کے داعی ہیں اور پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں۔