کوہلو؛یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر  موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

108

کوہلو،05فروری(اے پی پی): یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی لیویز لائن سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی آفس پہنچی، ریلی میں درجنوں موٹر سائیکلوں پر مشتمل سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ فضا پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔