صوابی،5فروری (اے پی پی):کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے صوابی میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی صوابی امن چوک سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر کے آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔
تقریب میں پرچم کشائی سمیت شرکا کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
ریلی میں ضلعی انتظامیہ سمیت، افسران، سماجی و سیاسی شخصیات، ریسکیو1122 کا آفسر ءنایت اللہ ، سی آر آئی ءثمان خان اور ریسکیو 1122 کے عملہ اور شہریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونجتے رہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ،کشمیری بہن بھائیوں پر بھارتی فوج کے معصوم لوگوں پر مظالم کسی صورت برداست نہیں کریں گے-











