کررچی: یوم ِ یکجہتی ِ کشمیرکی مناسبت سے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ دشت پر تقریب کا انعقاد

84

کراچی،05 فروری (اے پی پی ): یوم ِ یکجہتی ِ کشمیر  کی  مناسبت  سے  پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ دشت پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس سلسلے میں  پی ایم ایس ایس دشت کو پاکستانی اور کشمیری پرچموں سے سجا یا گیا۔

 کمانڈنگ آفیسر پی ایم ایس ا یس دشت لیفٹیننٹ کمانڈر فرخ احمد نے اس دن کی اہمیت پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ  آج ہمارے یہا ں جمع ہونے کا مقصد ظلم و بر بریت کی ا ُس عظیم داستان کو دُہرانا ہے جس کی خاطر لاکھوں مسلمانوں نے شہادتوں کی عظیم داستا نیں اپنے لہو سے لکھی جو دنیا بھر کی جدو جہدِ آزادی کے لیئے مینار ِ نور ہے ۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ مسلح افسروں اور اہلکاروں کی تعیناتی اور اُنکی جابنب سے رواں رکھے ظلم اور بر بریت کے باوجود کشمیری عوام کے جزبہ آزادی کو کچلنے میں نا کام رہا ہے ۔

 کمانڈر فر خ احمد نے کہا کے پاکستان بابا ئے قوم قائد ِاعظم محمد علی جناح کے اس قول پر یقین رکھتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیر کی آزادی تک انکی  حمایت جاری رکھیں گے۔