ایبٹ آباد؛ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی  کیلئے جلال بابا آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد

77

ایبٹ آباد،05 فرور(اے پی پی ):کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی  کیلئے  ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام جلال بابا  آڈیٹوریم میں تقریب کا    انعقاد  کیا گیا۔ تقریب  کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز تھے۔ کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود، سیکرٹری ہیلتھ سید امتیاز حسین شاہ، ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ڈی پی او ایبٹ آباد بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ منعقدہ پروگرام میں سکول کے طلبہ و طالبات نے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمے پیش کیے۔

 اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے کشمیری بہن بھائیوں کے جذبے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھائی بھی آزاد وطن میں سانس لیں گے۔ انہوں نے طلبہ اور شہریوں کے جذبے کی بھی تعریف کی اور اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔