مظفرگڑھ؛گورنمنٹ کالج آف کامرس کوٹ ادو میں جدید ائیر کنڈیشنڈ  کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا گیا

114

مظفرگڑھ،06فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان شیخ فیاض احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ شاہین ملک نے  گورنمنٹ کالج آف کامرس کوٹ ادو میں جدید ائیر کنڈیشنڈ  کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا اور طلباء میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ تعلیم کے نظام کو مزید بہتر بناتے ہوئے تمام کالجز میں تعلیم کی سہولیات زیادہ سے زیادہ فراہم کریں گے تاکہ نوجوانوں نسل اچھی تعلیم حاصل کرکے کامیاب ہوں اور ملک اور قوم کا نام بلند ہو۔

ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز شاہین ملک نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کالج کے پرنسپل زبیر احمد صدیقی کی کاوشوں کو سراہا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمد رؤف ،سابق پرنسپل پروفیسر خالد محمود ملک ، کالج کے پرنسپل زبیر احمد صدیقی اور پروفیسر مہر یونس نے بھی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔