اوکاڑہ,09فروری )اے پی پی):تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مدثر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مشتاق ممبر نامی ملزم فرار ہوگیا ۔پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اور 3 عدد مشکوک موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں مشتاق ممبر عرف پپو نامی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جوئے اور منشیات کے چودہ سے زائد کیسز میں ملوث ہے۔