وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت پاک افغان بارڈر کے حوالے سے اعلئ سطحی اجلاس منعقد ہوا

259

کوئٹہ 09,فرروی (اے پی پی):وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت چمن پاک افغان بارڈر کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے پیشرفت ، آئندہ لائحہ، تجویزات، امن و امان کی صورتحال اور منقسم گاؤں کی آباد کاری کے حوالے سے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا متعلقہ حکام کی جانب سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک پاک افغان بارڈر پر 213 کلومیٹر کی فینسگ میں 182 کلومیٹر کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 27 کلو میٹر حصے پر باڑ لگائی جائے گی پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ کی 83 فی صد تنصیب مکمل ہو گئی باڑ کا کام مکمل ہونے کے بعد قانونی طور پر سرحد پار آمد و رفت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے دونوں ممالک کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے اور دہشت گردی کے سدباب کےلیےوفاقی حکومت کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر باڈ لگانے کا کام جاری ہے اور بارڑ کی تنصیب سےدہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے باڈر پر باڈ لگانے کے مسائل  کے حل کے لیے قبائلی عمائدین کی خواہشات کے تناظر میں افغانستان کی حکومت سے دو طرفہ معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ 83 فیصد باڑ کی تنصیب سے سرحد پار سے دہشت گردی سے منسلک بہت سے واقعات روکنے میں مدد ملی ہے۔باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے، معاشی شراکت داری میں اضافے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کو تیز کرنے پر توجہ دی جائے گی اور باڈرکے حوالے سے دیگر مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے _ اجلاس میں ,سینٹر منظور احمد کاکڑ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط کمانڈنٹ چمن سکاوٹس کرنل محمد راشد،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ  سمیت متعلقہ محکموں کے انتظامی سول و عسکری حکام نے شرکت کی_ وی این ایس کوئٹہ