لاہور10، فروری (اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کواتھارٹی کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے شہرمیں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور نجی کمپنی کے ساتھ آپریشن اینڈ مینٹیننس سمیت دیگر ایشوزکو حل کرنے کے لئے متعلقہ امور ایگزیکٹوکمیٹی کو سونپنے کی منظوری دی اور کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی تمام امور کاجائزہ لیکر قواعد وضوابط کے مطابق فیصلہ کرے-انہوں نے سیکرٹری قانون کوفنانشل اختیارات و ریگولیشن سے متعلقہ امور کاجائزہ لینے کی ہدایت دی۔انہوں نے لاہور کے داخلی وخارجی راستوں پر کیمرے لگانے کیلئے فنڈز ریلیز کرنے کی منظوری دی اور کہا کہ بہت جلد ننکانہ صاحب میں سیف سٹی اتھارٹی کا آغاز کیا جا رہا ہے-راولپنڈی میں سیف سٹی کامنصوبہ شروع کیاجائے گامرحلہ وار پروگرام کے تحت سیف سٹی اتھارٹی کادائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا-پنجاب سیف سٹی اتھارٹی عوام کے جان ومال کے تحفظ، ٹریفک مینجمنٹ او ردیگر امور میں قابل تحسین کردار ادا کررہی ہےاربن پولیسنگ کیلئے ایسے منصوبے ناگزیر ہیں -صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، انسپکٹرجنرل پولیس،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، سی سی پی او لاہور، سی اواو اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔